بغداد،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق نے اعلان کیاہے کہ دہشت گردتنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے سے اسٹریٹیجِک نوعیت کے شہرعکاشات کو چھڑانے کے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان بریگیڈیر یحییٰ رسول کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے عکاشات کی جانب مثبت پیش قدمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس دوران جہادی تنظیم کے سپلائی کے تمام راستے اور سلسلے منقطع کر دیے جائیں گے۔ رسول کے مطابق عکاشات پر قبضے سے عراق اور شام کی سرحد پر کنٹرول سخت کیا جا سکے گا۔ عکاشات پر داعش نے سن 2014 میں قبضہ کیا تھا۔